آئی سی سی پر اب بھارت کا راج ہوگا، جنوبی افریقہ قلا بازی کھا گیا، بگ تھری کی تجاویز میں ووٹ دے دیا
ہفتہ 8 فروری 2014 12:25
سنگاپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء) بگ تھری کا کرکٹ پر راج ہوگا ، جنوبی افریقا قلابازی کھا گیا ، پاکستان اور سری لنکا اکیلے رہ گئے ۔آئی سی سی کی نئی ایگزیکٹوکمیٹی رواں سال جولائی سے کام کریگی ۔بھارت کے سری نواسن چیئر مین ہونگے ۔ آئی سی سی پر اب بھارت کا راج ہوگا۔ پاکستان اور سری لنکا کو دھوکا دے کرجنوبی افریقا نے بگ تھری کو ووٹ دے دیا۔آئی سی سی نے تشکیل نو کا منصوبہ اکثریت سے منظور کرلیا۔جنوبی افریقا نے آخری وقت میں بگ تھری کی تجاویز کے حق میں ووٹ دیا۔پاکستان سری لنکا اور جنوبی افریقا نے بگ تھری کے مدمقابل گروپ تشکیل دیاتھا۔ اجلاس میں آئی سی سی کے دس ممالک بورڈز کے سربراہان اکٹھے ہوئے۔
(جاری ہے)
اجلاس کے اختتام پر متنازعہ مسودے یعنی "بگ تھری " معاملے پر ووٹنگ کی گئی۔
تین بڑوں کا ساتھ دینے کے لیے پہلے ہی سات بورڈز اپنے ہتھیار ڈال چکے تھے۔ آخری لمحات میں جنوبی افریقہ نے بگ تھری کے حق میں ووٹ دیکر پوزیشن پیپر کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا۔ آئی سی سی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان اور سری لنکا نے منصوبے پر دستخط نہیں کیے۔ تاہم نئی ایگزیکٹو کمیٹی رواں سال جولائی سے اپنا کام شروع کرے گی۔ اجلاس میں بگ تھری سے متعلقہ تجاویز پر فیصلے کیے گئے۔ آئی سی سی کے آئندہ سربراہ بی سی سی آئی کے چیف سری نواسن ہونگے۔ فنانس اور کمرشل کمیٹیوں کی سربراہی انگلینڈ کو مل گئی جبکہ نئی ایگزیکٹو کمیٹی کی سربراہی آسٹریلیا کے حصے میں آ گئی۔ بگ تھری منصوبے کی منظوری کے بعد کرکٹ آمدن پر بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کا زیادہ حصہ ہو گا۔ اجلاس میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی جگہ چیمپئنز ٹرافی دوبارہ سے شروع کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.