ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ،برفباری کا سلسلہ تھم
ہفتہ 8 فروری 2014 11:53
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء) ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے۔ بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے اور بند راستوں کو کھولنے کا کام جاری ہے۔ پنجاب کے کچھ علاقے ایک بار پھر دھند کی لپیٹ میں ہیں ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دھند کا سلسلہ دوتین دن جاری رہے گا۔مالاکنڈڈویژن میں 5روز کی بارش اور برفباری کے بعد موسم صاف ہوگیا ہے۔ چترال میں برفباری تھمنے کے بعد لواری ٹنل کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیاگیا ہے۔
(جاری ہے)
ہزارہ ڈویژن میں بھی برفباری رک گئی ہے اور بند ہونے والے راستوں کو کھولنے کا کام جاری ہے۔گلگت بلتستان میں غذر ،استور اور ہنزہ نگر سمیت مختلف علاقوں میں برفباری رکنے کے بعد لوگ گھروں کی چھتوں اور راستوں سے برف ہٹانے کا کام کر رہے ہیں۔
شدید سردی کی وجہ سے جلانے کی لکڑی اور ایندھن مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے۔ کرم ایجنسی ،اورکزئی ایجنسی سمیت قبائلی علاقوں میں بھی سردی کی لہر برقرار ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔کشمیر ،گلگت بلتستان ،ہزارہ ڈویڑن میں برفباری کا امکان ہے۔مزید اہم خبریں
-
ملک سے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیر اعظم
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی وکلا سے جیل میں ملاقات کی درخواست نمٹا دی
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے،سرفراز بگٹی
-
سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین بچھانے پر پابندی عائد
-
علی امین گنڈا پور نے صوبے میں مستحق افراد کو 1 ارب سے زائد عید پیکیج دینے کی منظوری دیدی
-
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کے وکلاءکی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے
-
پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.