کارکنوں کےماورائےعدالت قتل کےخلاف ایم کیوایم کا کراچی سمیت سندھ بھرمیں یوم سوگ
ہفتہ 8 فروری 2014 11:45
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء) کارکنوں کے ماورائےعدالت قتل کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی اپیل پر کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں یوم سوگ منایا جارہا ہے جس کے باعث کاروبار زندگی مکمل طور پر مفلوج ہے۔ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کارکنوں کے ماورائےعدالت قتل کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے یوم سوگ کے باعث شہر میں سوگ کا سماں ہے، سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے اور پیٹرول پمپس کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو اپنی منزل مقصود پر پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، اس کے علاوہ کاروباری مراکز، مارکیٹیں، بازار اور نجی دفاتربند جبکہ سرکاری دفاتر، اسپتالوں اور عدالتوں میں حاضری نہ ہونے کے برابر ہے۔
سرکاری اسپتالوں میں طبی عملے کی کمی کی وجہ سے او پی ڈیز بند ہیں اور سیکڑوں آپریشن ملتوی کردیئے گئے ہیں جبکہ ماتحت عدالتوں میں بھی سیکڑوں مقدمات التوا کا شکار ہوگئے ہیں۔(جاری ہے)
صورت حال کے پیش نظر جامعہ کراچی اور نجی تعلیمی اداروں نے آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے ہیں جن کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔کراچی کے علاوہ حیدر آباد، سکھر، نوابشاہ، میر پور خاص، ڈگری اور دوڑ سمیت کئی شہروں میں بھی کاروبار زندگی مکمل طور پر مفلوج ہے۔
کاروباری مراکز اور مارکیٹیوں کے علاوہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی مکمل طور پر بند ہے جس کی وجہ س لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز سندھ بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا تھا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے یوم سوگ کی اپیل واپس لینے کی اپیل کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.