طالبان کی اپنی مذاکراتی کمیٹی کو شمالی وزیرستان آنے کی دعوت

جمعہ 7 فروری 2014 19:44

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 فروری ۔2014ء) طالبان کی سیاسی کمیٹی نے مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کو شمالی وزیرستان آنے کی دعوت دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ دعوت طالبان کی مذاکراتی اور سیاسی کمیٹی کے درمیان رابطے کے بعد دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق طالبان کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ قاری شکیل نے مولانا سمیع الحق کو10 فروری کو شمالی وزیرستان آنے کی دعوت دی ہے ۔ مولانا سمیع الحق اس دعوت کے حوالے سے کمیٹی کے باقی ارکان کے ساتھ صلاح مشورہ کر کے فیصلہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :