متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان سندھ اسمبلی کا کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل پر علامتی واک آؤٹ
جمعہ 7 فروری 2014 18:34
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان سندھ اسمبلی نے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل پر ایوان سے علامتی واک آؤٹ کیا۔سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اورایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی نے ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکن سلمان کو گزشتہ روز اغوا کرنےکے بعد قتل کردیا گیا اورہم اس قتل پر چپ نہیں سادھ سکتے۔
ان کا کہنا تھا اس سے قبل بھی ایم کیوایم کے متعدد کارکنان کو قتل کیا جاتا رہا ہے۔(جاری ہے)
اس موقع پر صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ شہر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں پولیس کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے اورکسی کو بھی کوئی شکایت ہے تو عدالت اورپولیس سے رجوع کرے۔اس سے قبل سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران معمول کی کارروائی روک کر پولیس کے لئے سازوسامان خریدنے کا بل پیش کیا گیا، جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا جب کہ وزیرپارلیمانی امورسکندر میندھرو نے کراچی آپریشن کی رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ کراچی آپریشن میں اب تک 804 مقابلے ہوئے جس میں 131 جرائم پیشہ افراد مارے گئے جب کہ مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 15 ہزار 673 ملزموں کوگرفتار کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.