کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کیخلاف متحدہ قومی موومنٹ کا کل یوم سوگ کا اعلان
جمعہ 7 فروری 2014 18:22
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ نے کل بروزہفتہ یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو میں ایم کیو ایم کے رہنما حیدرعباس رضوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کل بروزہفتہ یوم سوگ کا اعلان کرتی ہے، ٹرانسپورٹرز اور کاروباری حضرات کل کام بند رکھیں۔حیدر عباس رضوی کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کا ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے، ایم کیوایم کے 45 کارکنان ایسے ہیں جن سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں،ایم کیو ایم کے کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے۔
رہنماایم کیوایم حیدر عباس رضوی نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کے 45 کارکنان ایسے ہیں جن سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں، امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوجی آپریشن کی گزارش کی تھی۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ لاپتا کارکنان سے متعلق پتا نہیں کہ وہ زندہ ہیں یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس ہیں، 3فروری کو محمد سلیمان اور ان کے بھانجے کو پولیس اہل کاروں نے کورنگی کراسنگ سے گرفتار کیا تھا، محمد سلیمان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان پر بدترین تشدد کیا گیاتھا۔
حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کا موٴقف یہ رہا ہے کہ اگر کوئی شخص کسی جرم میں ملوث ہو تو اس کو عدالت میں پیش کیا جائے، ایم کیوایم کے نزدیک ماورائے عدالت قتل شہادت ہے۔حیدر عباس رضوی نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کا نوٹس لیں۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کی رہنما نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ کارکن کے قتل کی ایف آئی آرمیں آئی جی سندھ شاہدحیات کو نامزد ہونا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.