ڈیرہ غازی خان، پولیس مقابلے میں 4 اہلکار جاں بحق اور2 زخمی، ایک ڈاکو بھی مارا گیا
جمعہ 7 فروری 2014 17:06
ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) یارو کھوسہ میں چھوٹو گینگ سے مقابلے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے جبکہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ڈیراہ غازی خان کے علاقے یارو کھوسہ میں تھانہ کوٹ مبارک کی حدود میں میں پولیس اہلکاروں نے چھوٹو گینگ کے ڈاکوؤں کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ڈاکوؤں نے مورچہ بند ہو کر پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو بھی مارا گیا جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں میں ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک شفیق ملغانی، اے ایس آئی نور محمد، کانسٹیبل محمد عرفان اور ڈرائیور فیض الحسن شامل ہیں جبکہ پولیس کی فائرنگ سے ڈاکو حیدری کھوسہ بھی مارا گیا۔ چھوٹو گینگ کے کارندے زخمی ساتھی کو لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.