جعلی اور گرین نمبر پلیٹ کا غیر قانونی استعمال پر26 افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیا گیا
جمعہ 7 فروری 2014 16:06
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء)چیف ٹریفک آفیسر لاہورسہیل چوہدری نے کہا کہ اپلائیڈ فار، جعلی،بغیر اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ،گرین نمبر پلیٹ کا غیر قانونی استعمال، تجاوزات، ناجائز پارکنگ اسٹینڈز،ون وے کی خلاف ورزی ،ٹریفک کے بہاو میں خلل پیدا کرنے ،غیر محفوظ اور خطرناک حد تک اوولوڈنگ سمیت دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہے۔
ماہ جنوری کے دوران جعلی اور گرین نمبر پلیٹ کا غیر قانونی استعمال پر26 افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں جبکہ غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز قائم کرنے پر5،تجاوزات قائم کرنے پر9،ون وے کیخلاف ورزی کرنے پر 25اور ٹریفک کے بہاو میں خلل، رکاوٹ پید ا کرنے پر75افراد کیخلاف بھی مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔(جاری ہے)
سہیل چوہدری نے کہاکہ اپلائیڈ فار،بغیر،غیر نمونہ ،جعلی نمبر پلیٹ اور سبز نمبر پلیٹ کا غلط استعمال کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، اس کے علاوہ سٹی ٹریفک پولیس کی ٹیمیں ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کیخلاف بھی سخت کاروائی کررہی ہے۔
شہری اپنی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر درست اورواضح نمبر پلیٹس لگائیں۔سہیل چوہدری نے شہریوں سے کہا کہ وہ دوران ڈرائیونگ گاڑی اور موٹرسائیکل کے کاغذات اورڈرائیونگ لائسنس بھی ہمراہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر سڑکوں پر چلنے والی خستہ حال اور حادثات کا باعث بننے والی وجوہات کو بھی دور کیا جا رہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.