وزیر اعلی سندھ سیدقائم علی شاہ سندھ میں امن وامان بحال کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں‘امتیازشیخ

جمعہ 7 فروری 2014 15:12

شکارپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) وزیراعظم پاکستان کے خصوصی معاون اور فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری امتیاز احمد شیخ نے کہاہے کہ وزیر اعلی سندھ سیدقائم علی شاہ سندھ میں امن وامان بحال کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں،وفاقی حکومت شکارپور سمیت سندھ بھرمیں امن وامان کی بحالی کے لیے فوج اور رینجرزکی نگرانی میں ٹارگیٹڈآپریشن کا حکم دے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزشکارپورپریس کلب کے باہر جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا بخت اللہ پہوڑ کی بازیابی کے لئے لگائے گئے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیااورشرکا سے ملاقات کی اورہرممکن مدد کی یقین دہانی کروائی ۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سیدقائم علی شاہ سندھ میں امن وامان بحال کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شکارپور میں مغویوں کی تعداد بڑھ گئی ہے ،افسوس ہے کہ میرے کزن مشتاق شیخ کو بھی اغوا کرلیا گیا ہے یہاں پر کرپٹ تریں افسران کو مقرر کرکے عوام کو بے یار ومددگار چھوڑدیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار سے بات چیت کرکے شکارپور میں امن امان بحال کرانے کے لئے آرمی اور رینجرزکی نگرانی میں جرائم پیشہ افراد کے لئے سخت آپریشن کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :