پنجاب بار کونسل میں انرولمنٹ فیس میں لاکھوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف

جمعہ 7 فروری 2014 15:08

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) پنجاب بار کونسل میں انرولمنٹ فیس میں لاکھوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ چیئرمین ایگزیکٹو کونسل چوہدری طاہر نصر اللہ وڑائچ کے مطابق بینکوں میں فیس جمع کرائے بغیر جعلی مہروں کے ذریعے انرولمنٹ کیلئے رسیدیں جمع کرانے کے انکشاف پر تحقیقات کی گئیں تو 48جعلی فائلیں پکڑ ی گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس میں ملوث پنجاب بار کونسل کا ایک ملازم ملوث ہے جسے نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے اور اسکے خلاف مزید کارروائی کیلئے تھانہ سول لائنز میں درخواست بھی دیدی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ اس طرح کے فراڈ کو روکنے کے لئے پالیسی پرکام شروع کر دیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :