لاہور ‘لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی مسمار کیخلاف حکم امتناعی میں 12فروری تک توسیع
جمعہ 7 فروری 2014 15:08
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے لیڈی ولنگٹن ہسپتال مسمار کرنے کیخلاف دائر درخواست پر حکم امتناعی میں 12فروری تک توسیع کرتے ہوئے پنجاب حکومت ،سیکرٹری صحت ،ایم ایس اور ایل ڈی اے سے جواب طلب کرلیا ۔ جمعہ کے روز جسٹس عبدالستار اصغر نے کیس کی سماعت کی ۔ہسپتال کی مسماری کے خلاف تحریک انصاف پنجاب کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد اورینگ ڈاکٹرز نے درخواست دائر کر رکھی ہے ۔
درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اپنایا کہ لاہور شہر کی آبادی ایک کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے ایسے میں یہاں مزید سرکاری ہسپتالوں کی ضرورت ہے لیکن حکومت میٹرو بس منصوبے کیلئے زچہ و بچہ کے لئے جدید سہولتوں سے آراستہ ہسپتال کو مسمار کرنا چاہتی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے پیش ہو کر موقف اپنایا کہ ہسپتال کو مسمار نہیں کیا جارہا ، مذکورہ ہسپتال ایک سو بیس کنال اراضی پر واقع ہے لیکن منصوبے کیلئے صرف دو کنال گیارہ مرلے اراضی لی گئی ہے جس میں دو کنال خالی پڑی ہوئی تھی جبکہ باقی پر باتھ روم قائم تھے انہیں دوسری جگہ پر تعمیر کرکے دیا جائے گا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.