Live Updates

حکومت اور طالبان کے مذاکرات کی ناکامی کا خدشہ ہے، عمران خان

جمعہ 7 فروری 2014 14:44

حکومت اور طالبان کے مذاکرات کی ناکامی کا خدشہ ہے، عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے حکومت اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کی ناکامی کا خدشہ ظاہر کردیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت اور طالبان کی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کے دوران ملک میں دہشت گردی کے واقعات شروع ہوسکتے ہیں جو براہ راست مذاکرات پر اثرانداز ہوں گے جس کے باعث مذاکرات ناکام ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات کے دوران امریکا ڈرون حملے بند کرنے کا اعلان کردے تو یہ بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ واضح رہے کہ حکومت اورطالبان کی کمیٹیوں کے درمیان گزشتہ روز پہلا باظابطہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا جس میں مذاکرات سے متعلق اہم امور اور دونوں فریقین کے نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اس سے قبل طالبان کی جانب مذاکراتی کمیٹی میں عمران خان کا نام بھی شامل کیا گیا تھا تاہم عمران خان نے کمیٹی میں شمولیت سے معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان کمیٹی میں اپنے نمائندوں کو شامل کرے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات