پرویز مشرف 18 فروری کو عدالت میں پیش ہوجائیں گے، انور منصور

جمعہ 7 فروری 2014 14:44

پرویز مشرف 18  فروری کو عدالت میں پیش ہوجائیں گے، انور منصور

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) سابق صدر پرویز مشرف آج بھی خصوصی عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کے بعد خصوصی عدالت نے انہیں اٹھارہ فروری کو طلب کرلیا ہے ۔ جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اگر پرویز مشرف اٹھارہ فروری کو پیش نہ ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے اور ان کی ضمانتی رقم بھی ضبط کی جائے گی ۔

غداری کیس میں پرویز مشرف کے وکلا نے آج بھی حاضری سے استثنا کی درخواست دی۔

(جاری ہے)

خصوصی عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے پرویز مشرف کے وکیل انور منصور نے موقف اپنایا کہ پہلے عدالت کے اختیار سماعت کا فیصلہ کرلیا جائے ، مشرف کے پیش ہونے کا کوئی مسئلہ نہیں۔ انور منصور کا یہ بھی کہنا تھاکہ پرویز مشرف ڈسچارج ہوتے ہی عدالت میں پیش ہوجائیں گے ، اگر وہ پیش ہوئے تو ان کے پیش ہوتے ہیں فرد جرم عائد کردی جائے گی۔ جسٹس فیصل عرب نے کہاکہ یہی بات ملزم خود بھی عدالت کے سامنے آکر کہہ سکتا ہے۔ انور منصور نے عدالت کو یقین دلایا کہ پرویز مشرف 18 فروری کو پیش ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :