اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایک ماہ میں کچی آبادیاں ختم کرنے کا حکم

جمعہ 7 فروری 2014 14:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک ماہ میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی کچی آبادیاں ختم کرنے کا حکم دیاہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں کچی آبادیوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔ وفاقی ترقیاتی ادارے کے نمائندے عامر احمد میر نے عدالت میں کہاکہ سی ڈی اے ، آئیسکو اور سوئی گیس کے محکمے کچی آبادیوں کے ذمہ دار ہیں ، انہوں نیدرخواست کی کہ ان کچی آبادیوں کوختم کرنے کیلئے دوماہ کاوقت دیاجائے۔ عدالت نے سی ڈی اے کوایک ماہ کاوقت دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

متعلقہ عنوان :