ریڈیو، ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار غیور اختر انتقال کرگئے

جمعہ 7 فروری 2014 14:24

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) ریڈیو، ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار غیور اختر لاہور میں انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

غیوراختر کو 3 سال پہلے فالج ہوا تھا، انہیں گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پراسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئے۔ اداکار غیور اختر کو فنی خدمات پر صدارتی ایوارڈ سے بھی نواز گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :