سینئر فنکار غیور اختر شدید علالت کے باعث سروسز ہسپتال میں زیر علاج

جمعہ 7 فروری 2014 13:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) فلم ، ٹی وی اورریڈیو کے سینئر فنکار غیور اختر شدید علالت کے باعث سروسز ہسپتال کے سی سی یو وارڈ میں زیر علا ج ہیں ۔

(جاری ہے)

غیور اختر کے ساتھی اداکاروں عرفان کھوسٹ ، مسعود اختر ، حامد رانا ، قوی خان ، منیر نادر سمیت دیگر فنکاروں نے اُن کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے پرستاروں سے بھی اُن کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق انہیں جگر ، عارضے اور گردوں کا عارضہ لا حق ہے ۔غیور اختر تین دہائیوں سے ریڈیو ، ٹی وی اور فلم سے وابستہ رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :