حیدرآباد میں زیر علاج خاتون ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث جاں بحق ہوگئی ،ورثاء کا لاش رکھ کر دھرنا

جمعہ 7 فروری 2014 12:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) حیدرآباد میں زیر علاج خاتون ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث جاں بحق ہوگئی ،ورثاء نے سول ہسپتال کے مرکزی دروازے کے سامنے لاش رکھ کر احتجاجی دھرنا د یا ،سول ہسپتال حیدرآباد کے گائنی وارڈ تھری میں زیر علاج قاسم پنہور کی رہائشی خاتون 27 سالہ حمیدہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

متوفی خاتون کے ورثاء نے سول ہسپتال کے مرکزی دروازے کے سامنے لاش رکھ کر احتجاجی دھرنا دیا اور ٹائر نذرآتش کرکے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرین کے مطابق مسماة حمیدہ کے آپریشن کے دوران ڈاکٹرز نے اچانک خون کا بندوبست کرنے کا کہا جو ہمارے لئے فوری طور پر ممکن نہ تھا جس پر ڈاکٹرز نے خون کا فوری انتظام کرنے کے بجائے مریضہ کو تڑپتا ہوا چھوڑ دیا اور شکایت کرنے کے باوجود کوئی ڈاکٹرز مریضہ کے چیک اپ کے لئے نہیں آیا اور اس نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی۔

مظاہرین نے حکومت سندھ مطالبہ کیا کہ سول ہسپتال کے ڈاکٹرز کی غفلت کا نوٹس لے کر متعلقہ ڈاکٹرز کو برطرف کیا جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :