35کروڑ کی نا دہندہ بزنس ٹرین کا کیس نیب کو بھجوانے کا فیصلہ

جمعرات 6 فروری 2014 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) پاکستان ریلویز نے 35کروڑ کی نا دہندہ بزنس ٹرین کا کیس نیب کو بھجوانے کا فیصلہ کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ بزنس ٹرین کی انتظامیہ معاہدے کے مطابق رقم کی ادائیگی نہیں کر رہی جسکے باعث ریلوے نے اس معاملے کو نیب کو بھجوانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

بزنس ٹرین کو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے دورے میں پرائیویٹ سیکٹر کو دیا گیا تھا اور معاہدے کے تحت انتظامیہ نے محکمہ ریلوے کو 33لاکھ روپے یومیہ فراہم کرنا تھے ۔

متعلقہ عنوان :