ڈرون حملے، دہشت گردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، چودھری شجاعت حسین ،دونوں مذاکراتی ٹیموں کے ارکان قابل احترام ہیں کامیابی کیلئے دعا گو ہوں، حکومتی پالیسیوں سے عوام کو کچھ نہیں ملا: میڈیا سے گفتگو
جمعرات 6 فروری 2014 23:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ڈرون حملے، دہشت گردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے روکنا کسی کے بس کی بات نہیں لیکن پھر بھی میں مذاکراتی ٹیم کیلئے دعا گو ہوں۔
(جاری ہے)
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ طالبان نے ابھی باضابطہ شرائط پیش نہیں کیں اور نہ ہی حکومت کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے اس لیے فی الحال اس پر تبصرہ نہیں کر سکتا تاہم میں مذاکراتی ٹیم کیلئے دعا ہی کر سکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں سے عوام کو کچھ نہیں ملا اور طالبان سے مذاکرات کرنا نہایت مشکل کام ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ دونوں مذاکراتی ٹیموں کے ارکان قابل احترام اور تجربہ کار ہیں اس لیے ان کے مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.