پاکستان کسی کو افغانستان کیخلاف اپنی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیگا ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، جاپان پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی استعداد کار بڑھانے کے لئے ہر ممکن مدد جاری رکھے گا ،جاپانی سفیر کی ملاقات

جمعرات 6 فروری 2014 23:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کسی کو افغانستان کیخلاف اپنی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیگا وہ جمعرات کو پاکستان میں جاپان کے سفیر ہیروشی انوماتا کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہاکہ جاپان پاکستان میں مختلف میگا پروجیکٹس کا بڑا ڈونر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے افغانستان میں 2014ء کے بعد کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال غیر یقینی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی کو بھی افغانستان کے خلاف اپنی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گا۔ جاپان کے سفیر نے وزارت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جاپان پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی استعداد کار بڑھانے کے لئے ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔