مسلم باغ میں کرومائیٹ کی کان بیٹھ جانے کے باعث پانچ کانکن جاں بحق

جمعرات 6 فروری 2014 23:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء)ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ میں کرومائیٹ کی کان بیٹھ جانے کے باعث پانچ کانکن جاں بحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ میں کرومائیٹ کی کان بیٹھ جانے کے باعث کان میں کام کرنیوالے پانچ کانکن جاں بحق ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچادیا گیا جاں بحق ہونیوالوں میں تین افراد کا تعلق لورالائی اور دو کا تعلق مسلم باغ سے بتایا جاتا ہے تاہم جاں بحق ہونیوالوں کے نام فوری طور پر معلوم نہ ہوسکے ۔