عدالت عظمیٰ کا کوئی جج دہری شہریت کا حامل نہیں، اعلامیہ سپریم کورٹ
جمعرات 6 فروری 2014 20:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6فروری۔2014ء) دہری شہریت کے معاملے پر سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے کسی ججز کے پاس دہری شہریت نہیں ہے جب کہ اس معاملے پر فل کورٹ اجلاس میں بھی بحث کی گئی۔
(جاری ہے)
ججوں کی دہری شہریت سے متعلق میڈیا پر خبریں آنے کے بعد سپریم کورٹ نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کا کوئی جج دہری شہریت کا حامل نہیں تاہم ججز پر دہری شہریت رکھنے کی کوئی ممانعت بھی نہیں۔
اعلامئے میں مزید کہا گیا ہے کہ دہری شہریت سے متعلق خبروں کا معاملہ فل کورٹ اجلاس میں بھی زیر بحث آیا تاہم نہ آئین اور نہ ہی ججز کا ضابطہ اخلاق ان پردہری شہریت رکھنے کی پابندی عائد کرتا ہے۔واضح رہے کہ سینیٹ میں 3 فروری کے اجلاس کے دوران پپیلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے دہری شہریت کے حامل اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے نام شائع کرنے کے حوالے سے ایک قرار داد ایوان میں پیش کی تھی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.