مشرف کل پیشی سے متعلق سر پرائز دیں گے، وکیل
جمعرات 6 فروری 2014 20:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6فروری۔2014ء) غداری کیس کی سماعت کل پھر ہو گی۔ پرویز مشرف عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جا سکتے ہیں۔ احمد رضا قصوری کہتے ہیں سابق صدر سرپرائز دیں گے یکم فروری کو خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے کی درخواست مسترد کر دی تھی اور انہیں سات فروری کو ہر حال میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کر دیئے تھے۔
اسلام آباد پولیس نے تین فروری کو وارنٹ گرفتاری وصول کرائے اے ایف آئی سی میں زیر علاج پرویز مشرف نے وارنٹ وصول کرتے ہوئے عدالت حاضری کی یقین دہانی کرائی تھی۔ آئی جی اسلام آباد وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لئے رپورٹ عدالت میں پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی عدالت حاضری ڈاکٹروں کی رائے سے مشروط ہے۔(جاری ہے)
اسپتال سے باہر جانے کی اجازت دیے جانے پر وہ عدالت پیش ہو سکیں گے۔
سابق صدر عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جا سکتے ہیں۔ ان کے وکیل احمد رضا قصوری کا کہنا ہے کہ مشرف پیشی سے متعلق سر پرائز دیں گے جو ملک و قوم کیلئے نیک شگون ثابت ہو گا۔ آل پاکستان مسلم لیگ اور متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں نے اسلام آباد میں پرویز مشرف کے حق میں مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کرتے رہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.