ایم پی ایز ہاسٹل میں اراکین اسمبلی کوتمام وسائل فراہم کئے جائینگے ،سپیکرپختونخوا اسمبلی

جمعرات 6 فروری 2014 20:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) سپیکرصوبائی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ایم پی ایز ہاسٹل میں اراکین اسمبلی کو دستیاب وسائل کے اندر تمامتر ممکنہ سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے وہ اسمبلی سیکرٹریٹ کے کانفرنس روم میں ایم پی ایز ہاسٹل کے ڈرافٹ رولز سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر سراج الحق نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ سیکرٹری اسمبلی امان اللہ خان، سینئر ایڈیشنل سیکرٹری نصراللہ خان،سٹیٹ آفیسر احمد علی خٹک، ڈائریکٹر فنانس ارسلاخان کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران نے کمیٹی میں سپیکر صوبائی اسمبلی کی معاونت کی اجلاس میں ایم پی ایز ہاسٹل میں اراکین اسمبلی کی مشکلات و وسائل دستیاب سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کے علاوہ کئی دیگر اہم امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیااور اس بارے میں کمیٹی میں کئی ایک تجاویز آراء پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ایم پی ایز ہاسٹل میں رہائش پذیر اراکین اسمبلی کی سہولتوں کا خیال رکھا جائے انہوں نے کہا کہ اس وقت ایم پی ایز ہاسٹل میں سوئی گیس کے کم پریشر کی وجہ سے اراکین اسمبلی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کے ازالہ کیلئے وہ پوری سرگرمی سے کوشاں ہیں اس موقع پر سینئرصوبائی وزیر سراج الحق نے ایم پی ایز ہاسٹل کی ترویج و ترقی اور ہاسٹل سے متعلق بعض امور سے متعلق کمیٹی کئی ایک تجاویز دیں جن کو سنجیدگی سے لیا گیاقبل ازیں اجلاس کو بتایا گیا کہ ایم پی ایز ہاسٹل ابتدا میں سرکٹ ہاؤس تھا جس کو 1986 میں ایم پی ایز ہاسٹل کا درجہ دیا گیا اس وقت اس عمارت میں 24 سوٹس تھے تاہم ایم پی ایز ہاسٹل کے بارے میں 1990 میں رولز بنے اجلاس کو بتایا گیا کہ 1986 کے بعد وقتاً فوقتاً ایم پی ایز ہاسٹل میں توسیع ہوتی رہی اوراب اس ہاسٹل میں کمروں کی تعداد 113 ہے اجلاس کو بتایا گیا کہ ایم پی ایز ہاسٹل کے ٹیلی فون ایکسچینج اور دیگر ضروری سازوسامان کیلئے ٹینڈر جاری ہوگئے ہیں جب کہ ایم پی ایز ہاسٹل کی مسجد سے متعلق طہارت خانوں کی درستگی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :