لاہورہائیکورٹ نے طالبان کو سیاسی دفتر کھولنے کی اجازت دینے کیلئے دائر درخواست کو قابل سماعت قرار دیدیا

جمعرات 6 فروری 2014 20:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے طالبان کو سیاسی دفتر کھولنے کی اجازت دینے کیلئے دائر درخواست پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے اسے قابل سماعت قرار دیدیا ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں حکومت ملک میں جاری دہشتگردی کا حل مذاکرات سے نکالے۔ امریکہ بھی طالبان کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے اور ان کا دفتر بھی قطر میں کھولا گیااس طرح پاکستان میں بھی طالبان کو دفتر کھولنے کی اجازت دی جائے اور آپریشن کی بجائے مذاکرات کیے جائیں۔ چیف جسٹس نے ابتدائی سماعت کے دوران ہائیکورٹ آفس کی جانب سے درخواست پر لگایا گیا اعتراض ختم کرتے ہوئے اسے قابل سماعت قرار دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :