بجلی کے بلوں میں ایکولائزیشن سرچارج کے نام پر عوام کو لوٹا جارہا ہے ‘ لاہور ہائیکورٹ،جسٹس محمد فرخ عرفان کا سیکرٹری پانی و بجلی کی طرف سے جواب داخل نہ کرانے پر سخت برہمی کا اظہار‘سماعت20فروری تک ملتوی

جمعرات 6 فروری 2014 20:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) لاہور ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں میں ایکولائزیشن سرچارج عائد کیے جانے کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت 20فروری تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ ایکولائزیشن سرچارج کے نام پر عوام کو لوٹا جار ہا ہے۔ جمعرات کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

معزز عدالت نے باربار نوٹسز کے باوجود سیکرٹری پانی وبجلی کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالت نوٹس جاری کررہی اور سیکرٹری پانی وبجلی جواب نہیں دے رہے کیا وہ گھر میں سو رہے ہیں۔

ایکولائزیشن سرچارج کے نام پر عوام کو لوٹا جارہا ہے جس کی قانونی حیثیت کے معاملے پر عدالت میں وضاحت دی جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20فروری تک ملتوی کرتے ہوئے سیکرٹری پانی وہ بجلی اور این ٹی ڈی سی سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔