لاہور،محکمہ خزانہ نے آزادی چوک فلائی اوور کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ، آزادی چوک سے مستی گیٹ تک سرکلر روڈ کی تعمیر کیلئے بھی 40کروڑ روپے جاری

جمعرات 6 فروری 2014 19:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) محکمہ خزانہ نے آزادی چوک فلائی اوور کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز جاری کر دئیے جبکہ آزادی چوک سے مستی گیٹ تک سرکلر روڈ کی تعمیر کے لئے 40کروڑ روپے جاری کردئیے گئے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں جمعرات کے روز گزشتہ روز محکمہ خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں فنڈز جاری کرنے کافیصلہ کیا گیا ۔ بتایا گیاہے کہ آزادی چوک فلائی اوور پرکل لاگت چار ارب روپے آئے گی تاہم پہلے مرحلے میں ڈیڑھ ارب روپے جاری کر دئیے گئے ہیں۔ اسی طرح آزادی چوک سے مستی گیٹ تک سر کلر روڈ کی تعمیر پر ڈیڑھ ارب روپے لاگت آنی ہے اور اسکے لئے ابتدائی طور پر چالیس کروڑ روپے جاری کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :