بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ،مینٹی ننس کے نام پر مسلسل گھنٹوں بجلی کی بندش سے معمولات زندگی متاثر،پاکجن پیداواری یونٹ کی بوائلر کی ٹیوب لیک ہونے سے 350میگا واٹ بجلی کی پیداوار رک گئی، این ٹی ڈی سی

جمعرات 6 فروری 2014 19:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے ، مختلف شہری علاقوں میں مینٹی ننس کے نام پر مسلسل گھنٹوں بجلی کی بندش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ،پاکجن پیداواری یونٹ کی بوائلر کی ٹیوب لیک ہونے سے 350میگا واٹ بجلی کی پیداوار رک گئی ۔ این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی کل طلب 11200میگا واٹ جبکہ پیداوار9200میگا واٹ ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 3ہزار میگا واٹ پر بر قرار ہے جبکہ تھرمل سے 1400اور آئی پی پیز سے 4800میگا واٹ بجلی حاصل ہوئی ۔ ترجمان کے مطابق پیداواری یونٹ پاکجن کے بوائلر کی ٹیوب لیک ہونے سے 350میگا واٹ بجلی کی پیداوار میں عارضی رکاوٹ آئی ہے ۔ مختلف شہری اور دیہی علاقوں میں گز شتہ روز بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عروج پر رہی ۔ کئی شہری علاقوں میں مینٹی ننس کے نام پرمسلسل چھ گھنٹے تک بجلی بند رکھی گئی جسکی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :