اسٹیل ملز کا خسارہ1کھرب12کروڑ سے تجاوز کرچکا،10فروری کونجکاری کا فیصلہ متوقع ہے‘ شفقت نغمی،کم ترین پیداواری صلاحیت پر چل رہی ہے،خام مال کی خریداری کیلئے بھی کوئی رقم جاری نہیں کی گئی ‘ سیکرٹری صنعت و پیداوار

جمعرات 6 فروری 2014 19:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء)وفاقی سیکرٹری صنعت وپیداوار شفقت نغمی نے کہاہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کا مجموعی خسارہ ایک کھرب 12 کروڑ روپے سے بڑھ چکاہے، اس کی نجکاری کافیصلہ 10فروری کوبورڈکے اجلاس میں کیے جانیکاامکان ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں سیکرٹری صنعت وپیداوار نے کہاکہ پاکستان اسٹیل ملز کم ترین پیداواری صلاحیت پر چل رہی ہے۔اس کے خام مال کی خریداری کے لیے بھی کوئی رقم جاری نہیں کی گئی۔دوسری طرف حکومت نے اسٹیل ملز کے ملازمین کی ڈیڑھ ماہ کی تنخواہیں جاری کردی ہیں جبکہ دوماہ کی باقی ہیں ۔