پاکستان اورچین سے ملحقہ سرحدیں مکمل محفوظ ہیں،بھارتی وزیردفاع، پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر ملک بھر میں سیکورٹی مزید سخت، سرچ آپریشن جاری ہے،گفتگو

جمعرات 6 فروری 2014 19:37

پاکستان اورچین سے ملحقہ سرحدیں مکمل محفوظ ہیں،بھارتی وزیردفاع، پارلیمانی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) بھارتی وزیردفاع اے کے انتھونی نے کہاہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران سرحد پار سے دراندازی کی 541کوششیں کی گئیں ،پاکستان اورچین سے ملحقہ سرحدیں محفوظ ہیں لیکن اس کے باوجود مزید اقدامات کی ضرورت ہے، بھارتی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اے کے انتھونی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جنگجو سرگرمیاں کافی حد تک کم ہوئی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی سیکورٹی فورسز کی جانب سے بہتر کام انجام دیئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے انتظامیہ کیساتھ ساتھ فوج بھی کافی حد تک کام کر رہی ہے جس کے پیش نظر فوج کو الرٹ بھی رکھا گیاہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اورحساس علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :