وڈھ ،ایف سی کیمپ پر راکٹ فائر، جوابی فائرنگ سے ملزمان رات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

جمعرات 6 فروری 2014 19:12

وڈھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) گزشتہ شب تحصیل وڈھ بازار سے مشرق کی طرف واقع ایف سی کیمپ پر نامعلوم افراد نے تین راکٹ فائر کئے گئے ۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقع کے بعد فورسز نے چاروں اطراف سے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزان کی تلاش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تحصیل وڈھ میں ایف سی فورسز کی واقع کیمپ پر نامعلوم افرا نے رات ڈیڑھ بجے کے قریب تین راکٹ فائر کئے جوکہ کیمپ سے کچھ ہی فاصلے پر میدانی میں گرکر زور دار دھماکے سے پھٹ گئے تاہم کوئی جانی اور مالی نقصان اطلاع نہیں۔

متعلقہ عنوان :