بھارتی مصنوعات کی نمائش آئندہ ہفتے لاہور میں ہوگی،بھارتی وزیرتجارت سمیت 100 سے زائد بھارتی کمپنیاں شرکت کریں

جمعرات 6 فروری 2014 17:37

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) بھارتی مصنوعات کی نمائش آئندہ ہفتے لاہور میں ہوگی جس میں وزیر تجارت آنند شرما سمیت 100 سے زائد بھارتی کمپنیاں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت کے مطابق بھارتی کی سنگل کنٹری نمائش 14 سے 16 فروری کو لاہور میں ہوگی جس میں بھارتی وزیر تجارت آنند شرما کی آمد متوقع ہے، آنند شرما پاکستان میں اپنے ہم منصب خرم دستگیر سے بھی ملاقات کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مراحل کو آسان بنانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا جائیگا، آنند شرما کیساتھ سیکرٹری تجارت راجیو کھر،، مختلف کمپنیوں کے سی ای اوز اور دیگر حکام کی آمد بھی متوقع ہے،ادھر فیدڑیشن آف انڈیا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہانے والی دوسری سالانہ نمائش میں توانائی، ٹیکسٹائل،، جیم اینڈ جیولری سمیت دیھر کمپنیاں شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :