اسٹیٹ بینک نے ادویات، بیجوں اور کھاد کی قیمتیں بڑھنے کے بعد زرعی قرضوں کی حد میں اضافہ کر دیا

جمعرات 6 فروری 2014 17:37

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) اسٹیٹ بینک نے ادویات، بیجوں اور کھاد کی قیمتیں بڑھنے کے بعد زرعی قرضوں کی حد میں اضافہ کر دیا، مختلف فصلوں کیلئے فی ایکڑ قرضے کی حد 23ہزار روپے تک بڑھا دی گئی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرعی قرضوں کی حد پر نظر ثانی کا مقصد زرعی پیداواری لاگت کو مارکیٹ کے موجودہ نظام سے ہم آہنگ کرنا ہے جس کے تحت چاول کی فی ایکڑ حد 19ہزار روپے سے بڑھا کر 34 ہزار روپے،کپاس کی حد 16ہزار سے بڑھا کر 29 ہزار روپے اور گنے کی فصل کیلئے قرضے کی حد 21ہزار روپے سے بڑھا کر 39 ہزار روپے کردی۔ اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ فی ایکڑ قرضوں کی حد میں اضافے سے زیر کاشت رقبہ اور پیداوار میں اضافہ ہوگا۔