پشاور، ضلعی انتظامیہ کا غیرمعیاری اشیاء خورونوش فروخت پر تین ماہ قید، 25 ہزار روپے جرما نہ عائد کرنے کا فیصلہ

جمعرات 6 فروری 2014 17:36

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) ضلعی انتظامیہ نے غیرمعیاری اشیاء خورونوش فروخت کرنے پر تین ماہ قید کی سزا اور 25 ہزار روپے جرما نہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اشیائے خورونوش کے نمونے روزانہ کی بنیاد پر لیبارٹری ارسال کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے اشیاء خورونوش کی قیمتوں کے از سر نو تعین اور نئے نرخنامہ کے اجراء کے بعد غیر معیاری اشیاء خورونوش کی روک تھام کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایڈیشنل اور اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی پرائس چیکنگ کے دوران معیار معلوم کرنے کیلئے روزانہ اشیاء خوردونوش کے نمونے حاصل کر کے تجزیہ کیلئے لیباریٹری ارسال کئے جائیں گے جبکہ لیباریٹری سے غیر معیاری رپورٹ آنے پر اشیاء خورونوش فروخت کرنیوالے کو کم از کم تین ماہ قید اور کم ازکم 25ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :