کراچی پورٹ پراے این ایف کی کارروائی، کینو کی پیٹیوں سے 2 من ہیروئن برآمد

جمعرات 6 فروری 2014 17:08

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے پورٹ پر چھاپہ مار کر کینو کی پیٹیوں میں چھپائی گئی 2 من سے زائد ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاع پرکراچی پورٹ پرچھاپہ مار کر کنٹینرمیں موجود کینو کی پیٹیوں میں چھپائی گئی کروڑوں روپےمالیت کی 85 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی جو ملائیشیا اسمگل کر نے کی کوشش کی جارہی تھی۔ اے این ایف حکام کے مطابق رواں سال کےدوران یہ دوسری بڑی کامیاب کارروائی ہے جس میں 2 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان سے تفتیش جاری ہے جس کے بعد اس گروہ سے تعلق رکھنے والے مزید افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :