لاہور، ضلعی انتظامیہ کا رہائشی علاقوں میں خطرناک فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

جمعرات 6 فروری 2014 16:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے رہائشی علاقوں میں خطرناک فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سروے رپورٹ کے مطابق شہر بھر میں 267صنعتی یونٹس کو خطرناک قرار دیدیا گیا اور زیادہ زہریلے صنعتی یونٹس نشتر ٹاؤن ، علامہ اقبال ٹاؤن اور شالیمار ٹاؤن میں پائے گئے ہیں ۔ جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے رہائشی علاقوں میں خطرناک فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا اور ضلعی انتظامیہ انوائرمنٹ پولیس کے ساتھ مل کرکریک ڈاؤن کریگی ۔

متعلقہ عنوان :