کراچی ،پولیس ہیڈ کواٹر ز اور تھانوں پر دہشت گردی کے پیش نذرسکیورٹی سخت کردی گئی

جمعرات 6 فروری 2014 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء ) کراچی پولیس کے ڈسٹرکٹ ویسٹ اور ایسٹ میں پولیس ہیڈ کواٹر ز اور تھانوں پر دہشت گردی کے پیش نذر 8تھانوں کی سیکورٹی انتہائی سخت کرتے ہوئے پولیس ہیڈ کواٹر خواجہ اجمیر اور نیول کو جانے والے تمام راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے ذرائع کے مطابق قومی سلامتی پر مامور ایک حساس ادارے کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں قائم خواجہ اجمیر نگری، سرجانی ٹاوٴن ، مدینہ کالونی ، اتحاد ٹاوٴن اور پیر آباد تھانو ں جبکہ خواجہ اجمیر نگری اور نیول پولیس ہیڈ کواٹر جبکہ ایسٹ زون میں قائد آباد ، سہراب گوٹھ اور سچل تھانے پر دہشت گردوں کی جانب سے حملے کا خطرہ ہے جس پر اعلیٰ پولیس حکام نے ان تمام تھانوں کے افسران کو فوری ہدایت کی ہے کہ تھانے و اہلکاروں کی سیکیو رٹی فول پرو ف بنائی جائے جبکہ خواجہ اجمیر نگری اور نیول پولیس ہیڈ کواٹر کی سیکیورٹی انتہائی سخت کرتے ہوئے ان دونوں پولیس ہیڈ کواٹر ز کو جانے والے تمام راستوں کو کنٹینر لگا کر سیل کردیا گیا ہے جبکہ فوری طور پر دونوں پولیس ہیڈ کواٹر ز میں واچ ٹاورز کی تعمیر کے بھی احکامات جاری کردئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :