حساس اداروں نے سندھ فیسٹیول میں دہشت گردی کا خطرہ ظاہر کر دیا

جمعرات 6 فروری 2014 16:08

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء ) حساس اداروں نے سندھ فیسٹیول میں دہشت گردی کا خطرہ ظاہر کر دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں نے حکومت سندھ کو فیسٹیول میں دہشت گردی کے خطرے سے تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے اور حفا ظتی اقدامات سخت کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سندھ فیسٹیول کے مقام پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے چیکنگ کرائی جائے اور مشکوک افراد ، اشیاء پر سخت نظر رکھی جائے ۔

متعلقہ عنوان :