بھارت نے ویزا اسکیم میں توسیع کردی ،پاکستان کے سوا 180 ممالک کے شہریوں کو ملک آمد پر ویزا فراہم کرنے کا اعلان

جمعرات 6 فروری 2014 16:07

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) بھارت نے ویزا اسکیم میں توسیع کرتے ہوئے پاکستان اور افغانستان کے سوا 180 ممالک کے شہریوں کو ملک آمد پر ویزا فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی حکومت نے سیاحت اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے ملک میں آمد پر سیاحوں کو ویزے دینے کی اسکیم کو پاکستان اور افغانستان کے علاوہ 180 ممالک تک بڑھا دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس اسکیم سے پاکستان، افغانستان، سوڈان، ایران، عراق، نائجیریا، سری لنکا اور صومالیہ کے شہری فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے ۔بھارتی حکومت ایک ویب سائٹ تیار کریگی جس کے ذریعے سیاح ویزے کے لیے درخواست دے سکیں گے، اسکیم پر اکتور سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ اس وقت بھارت ملک آمد پر فن لینڈ، جاپان اور سنگاپور سمیت صرف گیارہ ممالک کے شہریوں کو ویزا فراہم کرتا ہے۔ بھارتی وزیر برائے منصوبہ بندی راجیو شکلا نے کہا کہ بھارت کے 26 ہوائی آڈوں پر آمد پر الیکٹرانک نظام کے ذریعے ویزا لینے کی سہولت میسر ہو گی اور اس کی مدت تیس دن ہوگی۔

متعلقہ عنوان :