واقعہ کو بھول کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، اسپاٹ فکسنگ میں سزا پانے والے سلمان ،آصف اور عامر قومی ٹیم کی نمائندگی کیلئے بے چین

جمعرات 6 فروری 2014 15:47

واقعہ کو بھول کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، اسپاٹ فکسنگ میں سزا پانے والے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) اسپاٹ فکسنگ میں سزا پانے والے تین پاکستانی کھلاڑیوں قومی ٹیم کی نمائندگی کے لئے بے چین ہیں ، تینوں کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کو بھول کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں ۔پانچ فروری کو ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے سلمان بٹ ،محمد آصف اور محمد عامر کو انگلینڈ کیخلاف اگست 2010 میں لارڈز ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزامات پر سلمان کو دس، آصف کو سات اور عامر کو پانچ سال کی سزا سنائی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا کہ میں واقعے کو بھول جانے کی بہت کوشش کرتا ہوں لیکن اس دن کے بارے میں مجھے کوئی نہ کوئی یاد کراہی دیتا ہے۔سلمان کا کہنا ہے کہ وہ کسی اور شعبے کو جوائن نہیں کرسکتے اور کرکٹ میں کم بیک کرنے کے لیے بیتاب ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے عامر کا معاملہ اٹھایا ہوا ہے۔ میں نے ان سے اپیل کی ہے کہ مجھے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے۔

میں اپنا کریئر جلد سے جلد شروع کرنا چاہتا ہوں۔محمد آصف کا کہنا ہے کہ فلمی کریئر میں قدم رکھنے کے باوجود وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالانکہ میں فلم میں اداکاری کر رہا ہوں لیکن میرا پہلا پیار کرکٹ ہے اور پابندی کے ختم ہونے کے دن کا شدت سے انتظار کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ ہمیشہ میری زندگی کا حصہ رہے گا، یہ میرے خون میں شامل ہے۔ میں ایک مرتبہ پھر پاکستان کے لیے بالنگ کروں گا۔محمد عامر کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں واپسی کے لیے پر امید ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں ٹریننگ کر رہا ہوں اور کرکٹ میں واپسی کے علاوہ ان کے دماغ میں اور کچھ نہیں۔

متعلقہ عنوان :