حکومت اور طالبان کی کمیٹیوں کاپہلا مشترکہ اجلاس، ارکان خفیہ مقام پر سر جوڑ کر بیٹھ گئے

جمعرات 6 فروری 2014 15:27

حکومت اور طالبان کی کمیٹیوں کاپہلا مشترکہ اجلاس، ارکان خفیہ مقام پر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) ملک میں امن کے لئےط حکومت اور طالبان کی کمیٹیوں کا پہلا مشترکہ اجلاس جاری ہے تاہم اس اجلاس کی جگہ کو خفیہ رکھا گیا ہے ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے کسی علاقے میٓں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں حکومت کی جانب سے عرفان صدقیقی ، میجر ریٹائرڈ عامر، رستم ساہ مہمند اور رحیم اللہ یوسفزئی شامل ہیں جبکہ طالبان کی مذاکراتی ٹیم میں مولانا سمیع الحق، مولانا عبدالعزیز اور پروفیسر ابراہیم شریک ہیں۔

(جاری ہے)

مذاکراتی عمل سے میڈیا کو دور رکھا جارہا ہے اور کمٹیوں کے ارکان بھی اس بات پر متفق ہوگئے ہیں کہ ابتدائی معاملات طے پونے تک اجلاس کی کوئی بھی بات میڈیا کے نمائندوں کو نہیں بتائی جائے گی تاہم اجلاس کے بعد حکومتی سطح پر اعلامیہ جاری کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ دونوں کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس منگل کو ہونا تھا تاہم حکومتی ارکان کی جانب سے تحفظات کے اظہار کے بعد اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :