ڈرون حملوں میں کمی نہیں،مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا ،دفتر خارجہ

جمعرات 6 فروری 2014 15:04

ڈرون حملوں میں کمی نہیں،مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا ،دفتر خارجہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں پر ہمارا موقف واضح ہے،امریکہ سے ڈرون حملوں میں کمی نہیں، مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ڈرون حملے ناقابل قبول ہیں۔ڈرون حملوں پر ہمارے موقف کو بین الاقوامی برادری میں پذیرائی ملی۔

ہم نے امریکہ سے ڈرون حملوں میں کمی نہیں، مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ایل او سی بس سروس بحال ہو چکی ، ٹرک سروس بھی بحال ہو جائے گی۔بھارت کی کراس ایل او سی ٹریڈ کے حوالے سے جوائنٹ ورکنگ گروپ سے اتفاق کرتے ہیں۔تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات ہمارا اندرونی معاملہ ہے۔تحریک طالبان کا دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امریکی اتحاد چھوڑنے کا مطالبہ سامنے آیا تو تبصرہ کروں گی۔اس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ان کا کہنا تھا ایران، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ ختم نہیں ہوا۔منصوبے کے لیے فنڈز کی کمی کے باعث پائپ لائن کی تعمیر تعطل کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :