طالبان کمیٹی سے باضابطہ رابطہ ہو گیا ،ملاقات آج متوقع ہے،عرفان صدیقی

جمعرات 6 فروری 2014 14:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی کا اسلام آباد میں اجلاس جا ری ہے،ذرائع کے مطابق اجلاس میں کمیٹی کے تمام اراکین جن میں عرفان صدیقی،رحیم اللہ یوسف زئی،میجر عامر اور رستم شاہ مہمند شریک ہیں۔

(جاری ہے)

حکومتی کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہطالبان کمیٹی کے ساتھ باضابطہ رابطہ ہو گیا ہے ،جس کے بعد طالبان کمیٹی سے آج ملاقات متوقع ہے،ان کا کہنا ہے کہ پہلی ملاقات میں دوطرفہ امور اور بنیادی نکات پر بات چیت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :