فلم ” مولا وے “ کی شوٹنگ کا آخری سپیل رواں ہفتے شروع ہو جائیگا

جمعرات 6 فروری 2014 14:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) اداکار ببرک شاہ کی بطور رائٹر ، ڈائریکٹر و پروڈیوسر فلم ” مولا وے “ کی شوٹنگ کا آخری سپیل رواں ہفتے شروع ہو جائے گا ۔ دس سے بارہ دن مسلسل شوٹنگ کے بعد فلم کا کیمرہ کلوز کر دیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں ببرک شاہ ، روپ ، راشد محمود ، جہانگیر خان جانی ، راحیلہ آغا ، محمد حسین ، اورنگ زیب لغاری سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ مذکورہ فلم کی انگلش ، اُردو اور پشتو زبانوں میں ڈبنگ کی جا رہی ہے ۔ انگلش زبان میں ڈبنگ کر کے فلم کو انٹرنیشنل مارکیٹ میں ریلیز کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :