قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹس روکنے سے ملک کو نقصان ہوگا، جیمزایسوسی ایشن

جمعرات 6 فروری 2014 14:05

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) پاکستان جیمز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاطف رشید خواجہ نے کہاہے کہ سونے کی برآمدات پر پابندی کے علاوہ حکومت نے قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹس بھی روک دی ہے، پابندی سے عالمی خریدار ہاتھ سے نکل رہے ہیں اور ملک کو کروڑوں ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

ایک خصوصی انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے پابندی کے فیصلے کے بعد کسٹم حکام نے روبی ، سیفائر سمیت بڑی مقدار میں قیمتی پتھروں کی برآمدی شپ منٹس کو تحویل میں لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ کو شدید جھٹکا لگا ہے۔ایکسپورٹرز کے مطابق قیمتی پتھروں کے عالمی خریدار وں کے سودے ختم کرنے سے حکومت کروڑوں ڈالر زرمبادلہ بھی گنوارہی ہے۔جیمز کے تاجروں نے حکومت سے فیصلے پر فوری نظر ثانی کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :