سندھ فیسٹیول، موئن جو دڑو میں جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے، قدیم تہذیب کے آثار کو خطرہ

جمعرات 6 فروری 2014 14:05

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) سندھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے بعد موئن جودڑو میں جگہ جگہ گڑھے پڑگئے ہیں اور اینٹیں بھی اکھڑ گئی ہیں۔دنیا کی قدیم ترین تہذیب کے آثار ثقافت کو روشناس کرانے کا بوجھ برداشت نہیں کرسکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دنیا کے قدیم ترین تاریخی مقام پر سندھ فیسٹیول کا اسٹیج سجا تو 5 ہزار سال قدیم تہذیب کے آثار بھی بوجھ برداشت نہ کرسکے۔

(جاری ہے)

یکم فروری کوموئن جو دڑو پر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب زور و شور سے ہوئی لیکن اس کے بعد ثقافتی فیسٹیول منانے والوں نے پلٹ کر بھی نہیں دیکھا، جگہ جگہ گڑھے پڑگئے، آتش بازی کیلئے لگائی جانے والی تیلیاں بھی وہیں نصب ہیں، کچھ اکھڑ جانے والی اینٹوں کو تو سیمنٹ لگا کر جوڑا گیا۔نہ کوئی کھدائی ہوئی نہ ہی کوئی نقصان پہنچا، سندھ حکومت کی یقین دہانی حقیقت ثابت نہ ہوسکی، ماہرین اور شہری بھی کہتے ہیں فیسٹیول کیلئے جگہ کا تعین ٹھیک نہیں تھا۔ثقافت کو روشناس کرانے کیلئے ایسا طریقہ اختیار کیا گیا جس میں دنیا بھر میں خطے کی پہچان کے وجود کو ہی دا پر لگادیا گیا ہو۔

متعلقہ عنوان :