جب پاکستان میں شرعی عدالتیں موجود ہیں تو پھرطالبان سے مذاکرات کیوں کئے جارہے ہیں،بلاول بھٹو

جمعرات 6 فروری 2014 14:03

جب پاکستان میں شرعی عدالتیں موجود ہیں تو پھرطالبان سے مذاکرات کیوں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ جب پاکستان میں شرعی عدالتیں موجود ہیں تو پھرطالبان سے مذاکرات کیوں کیئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے تازہ ٹویٹ میں بلاول بھتو زرداری نے کہاکہاگران کے اختیار میں ہوتا تو مذاکرات سے پہلے طالبان سے ہتھیار ڈالنے کی شرط رکھتے۔دریں اثناء بھارتی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ ان کا سیاست میں آنے کا مقصد شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا خواب پوراکرناہے۔انہوں نے کہاکہ ایک بیٹے کی زندگی میں ماں کا خواب پورا کرنے کے سوا اور کوئی چیز اہمیت نہیں رکھتی۔ وہ ہرصورت میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب پورا کریں گے۔