مشرف غداری کیس،پولیس نے وارنٹ گرفتاری کیلئے تعمیلی رپورٹ تیار کر لی

جمعرات 6 فروری 2014 13:54

مشرف غداری کیس،پولیس نے وارنٹ گرفتاری کیلئے تعمیلی رپورٹ تیار کر لی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) پولیس نے غداری کیس میں پرویز مشرف کی وارنٹ گرفتاری کے لیے تعمیلی رپورٹ تیار کر لی،آئی جی اسلام آباد کل خصوصی عدالت میں رپورٹ پیش کریں گے،سابق صدر کی کل عدالت حاضری ڈاکٹروں کی رائے سے مشروط ہے۔ اسلام آباد پولیس نے غداری کیس میں پرویز مشرف کی وانٹ گرفتاری کے لیے تعمیلی رپورٹ تیار کر لی ہے۔

آئی جی اسلام آباد کل خصوصی عدالت میں تعمیلی رپورٹ پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

تین فروری کو ایس پی رورل کیپٹن ریٹائرڈ الیاس کی سربراہی میں پولیس کی ٹیم نے اے ایف آئی سی میں پرویز مشرف سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرائی تھی۔سابق صدر نے وارنٹ کی خود تعمیل کرتے ہوئے عدالت حاضری کی یقین دہانی کرائی تھی۔تعمیلی رپورٹ میں راشد قریشی کی جانب سے جمع کرائے گئے ضمانتی مچلکوں کا بھی ذکر ہے۔ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی کل خصوصی عدالت حاضری ڈاکٹروں کی رائے سے مشروط ہے۔ہسپتال سے باہرجانے کی اجازت دیئے جانے پر مشرف عدالت حاضر ہو سکتے ہیں۔