سری لنکا کیخلاف 12 فروری سے شیڈول دو ٹوئنٹی20 میچز کی سیریز میں بنگلہ دیش ٹیم کو کپتان مشفیق الرحیم کا ساتھ حاصل نہیں ہوگا

جمعرات 6 فروری 2014 13:46

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) سری لنکا کیخلاف 12 فروری سے شیڈول دو ٹوئنٹی20 میچز کی سیریز میں بنگلہ دیش ٹیم کو کپتان مشفیق الرحیم کا ساتھ حاصل نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کپتان کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں معمولی فریکچر ہوگیا ہے، تاہم وہ چٹاگانگ ٹیسٹ میں بیٹنگ کریں گے ٹی 20 مقابلوں میں انھیںآ رام دیا جائیگا، چیف سلیکٹر فاروق احمد نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے فزیو کی ہدایات پر انھیں محدود اوورز کے مقابلوں کیلئے منتخب نہیں کیا، تاہم ان کے جگہ نئے کپتان کا تقرر تاحال نہیں کیاگیا ہے، میتھون علی ان کی جگہ بطور وکٹ کیپر اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں ٹیم میں تمیم اقبال، انعام الحق، شمس الرحمان، میتھون علی، مومن الحق، شکیب الحسن، ناصرحسین، شبیر رحمان، محمود اللہ، سوہاگ غازی، عرفات سنی، فرہاد رضا، مشرفی بن مرتضیٰ، روبیل حسین اور الامین حسین شامل ہیں

متعلقہ عنوان :