آئی سی سی کی آمدنی سے زیادہ حصہ لینا غلط نہیں، مضبوط بھارت میں ہی عالمی کرکٹ کا مفاد ہے ، سری نواسن

جمعرات 6 فروری 2014 13:45

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) بی سی سی آئی کے صدر این سری نواسن نے کہا ہے کہ آئی سی سی کی آمدنی سے زیادہ حصہ لینا غلط نہیں، مضبوط بھارت میں ہی عالمی کرکٹ کا مفاد ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کودیئے گئے انٹرویو میں سری نواسن نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں بگ تھری مسود ے کا بھرپوردفاع کیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت آئی سی سی میں سب سے زیادہ ریونیو دیتا ہے اس لیے اسے آمدنی بھی زیادہ ملنی چاہیے یہ کوئی غلط بات نہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کا مضبوط ہونا عالمی کرکٹ کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئی سی سی پر قبضہ نہیں چاہتے بلکہ کرکٹ کی تنظیم کوآئینی طورپرمزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا ایسوسی ایٹ ممالک کی گرانٹ پرنظر رکھے ہوئے ہیں۔ سری نواسن نے کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ سنگا پورمیں آٹھ فروری کو ہونے وال آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے دوران تمام تجاویز منظورکرلی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :